حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شہر کے مضافاتی علاقہ کوکا پیٹ میں زمین کی قیمت ریکارڈ سطح پر فروخت ہوئی ۔ ایک ایکر اراضی جو 137.25 کروڑ تھی ۔ کوکا پیٹ کے نیو پولیس علاقے میں سروے نمبر 17 اور 18 میں زمینوں کی نیلامی ہوئی ۔ سروے نمبر 17 میں زمین 137.25 کروڑ روپئے فی ایکر میں فروخت ہوئی ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ حکومت نے ایچ ایم ڈی اے کے تحت مہنگی زمینیں نیلام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ حال ہی میں رائے درگم میں ایک کمپنی نے تلنگانہ انڈسٹرئیل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے ذریعہ 7.67 ایکر اراضی کی نیلامی میں 1357 کروڑ روپئے حاصل کیا ۔ اس اراضی کی قیمت کم از کم 101 کروڑ روپئے فی ایکر مقرر کی گئی تھی ۔ لیکن نیلامی میں یہ زمین 177 کروڑ میں فروخت ہوئی ۔ اس تناظر میں ایچ ایم ڈی اے نے حال ہی میں کوکا پیٹ نیو پولیس میں سروے نمبر 17 اور 18 میں زمینوں کی نیلامی کی ۔ اس اراضی کی قیمت کم از کم فی ایکر 99 کروڑ روپئے مقرر کی گئی تھی لیکن نیلامی میں یہ زمین 137.25 کروڑ روپئے فی ایکر میں حاصل کی گئی ۔۔ ش