کوکین کی اسمگلنگ ،تنزانیہ کا باشندہ گرفتار

   

حیدرآباد۔ 17 جون (سیاست نیوز) محکمہ آبکاری کے اکسائز انفورسمنٹ نے تنزانیہ کے ایک باشندہ کو کوکین کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ جان پال جو تنزانیہ کا باشندہ ہے اور بنگلورو کا متوطن ہے۔ جان پال ڈرگس اسمگلر ایمانیول سے کوکین اور دیگر منشیات حاصل کرتے ہوئے اسے شہر منتقل کرنے کے بعد خواہش مند گاہکوں کو فروخت کررہا تھا۔ اکسائز انفورسمنٹ نے تنزانیہ کے باشندہ کے قبضہ سے ممنوعہ منشیات برآمد کرلیا۔