کوہلی اورانوشکا کا عطیہ لیکن رقم کتنی ؟

   

نئی دہلی۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اور ان کی اداکارہ بیوی انوشکا شرما نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے وزیر اعظم فنڈ اورچیف منسٹر راحت فنڈ میں عطیہ دینے کا اعلان کیا۔کورونا کی وجہ سے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ملک متاثر ہوئے ہیں اور ایسے وقت میں کرکٹ اور کھیل کی دنیا کی تمام ہستیاں مدد کے لئے آگے آئی ہے ۔ ہندوستان میںکورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔کوہلی نے اگرچہ کتنے روپے کی مدد دی ہے اس کا انکشاف نہیں کیا۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے لوگوں سے شہریوں کی مدد کے لئے آگے آنے کا اعلان کیا تھا۔کوہلی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ میں نے اور انوشکا نے وزیر اعظم کیر فنڈ اور مہاراشٹر چیف منسٹر راحت فنڈ میں مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔