میلبورن۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر ڈیوڈ وارنرکا خیال ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ میں رن بنانے کی ذہنی صلاحیت ہے۔ویراٹ اوراسمتھ کا موازنہ گزشتہ چند برسوں سے برابری کے ضمن میں کیا جاتا ہے کہ دونوں میں سے کون بہتر ہے۔ دونوں ہی آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں سر فہرست بیٹسمین ہیں اور ایک دوسرے سے پہلا مقام چھینتے رہتے ہیں۔ فی الحال اسمتھ ٹسٹ کے نمبر ایک بیٹسمین ہیں اور کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ کوہلی اورا سمتھ دونوں ہی اپنی اپنی ٹیم کے بہترین بیٹسمین میں سے ایک ہیں۔وارنر نے کرک بزکے شو میں کہا کوہلی اورا سمتھ دونوں میں ہی رن بنانے کی ذہنی صلاحیت ہے۔دونوں کو کریز پر وقت گزارنا پسند ہے۔ دونوں ذہنی طور پر کافی مضبوط ہیں جس کی وجہ سے وہ بڑا اسکور بنانے میں کامیاب رہتے ہیں۔اگرچہ کوہلی کا رن بنانے کاجذبہ اسمتھ سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہااسمتھ کریز پر جاتے ہیں، جم کر کھیلتے ہیں اور بڑے شاٹ لگاتے ہیں۔ انہیں اس میں مزہ آتا ہے اور وہ آوٹ نہیں ہونا چاہتے۔ کوہلی بھی ظاہر ہے کہ آوٹ نہیں ہونا چاہتے لیکن انہیں پتہ ہے کہ اگر وہ کچھ وقت کریز پر جم جاتے ہیں تو تیزی سے رنز بنا سکتے ہیں اور اس دوران وہ ٹیم کے لئے بڑا اسکور کھڑا کر سکتے ہیں۔ وارنر نے کہا،جب دونوں بیٹنگ کرتے ہیں توسبھی کا حوصلہ بڑھا رہتا ہے۔ اگر وہ اسکور کرتے ہیں تو سبھی پرجوش رہتے ہیں لیکن اگر دونوں ہی جلدی آوٹ ہو جائیں تو میدان پر تمام لوگ مایوس ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک عجیب صورت حال ہے۔وارنر نے کہا میں کوہلی کے لئے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جب ہم مڈل میں کھیلتے ہیں تو ہمیں لوگوں کو غلط ثابت کرنا ہوتا ہے۔اگر ہم مقابلے میں ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے ان سے زیادہ رن بنانے ہیں تیز ی سے سنگل نکالنے ہیں اور اس میچ میں خود کو بہتر ثابت کرنا ہے۔ وارنر نے کہا تمام لوگ میچ جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی بار اس میں کچھ تبدیلی آتی ہے۔ اگر میں کوہلی سے زیادہ اسکورکرتا ہوں یا چتیشور پجارا سمتھ سے زیادہ رن بناتے ہیں تو لوگ اس میں ایک چھوٹا مقابلہ کردیں گے لیکن مجھے اپنی صلاحیت کا پتہ ہے۔میں حریف ٹیم کے کھلاڑی سے بہتر ہونا چاہتا ہوں۔