کوہلی اور انوشکا سوئٹزلینڈ میں چھٹیاں منانے میں مصروف

   

نئی دہلی ۔30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریزسے قبل ہندوستانی ٹیم کے سبھی کھلاڑی چھٹیوں کے موڈ میں ہیں اور افراد خاندان کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں۔ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی بھی آئندہ سال کی شروعات سے قبل اپنی بیوی اوراداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے انسٹا گرام پر انوشکا شرما کے ساتھ تصویرشائع کی ہیں، جس میں دونوں برف سے لدے پہاڑوں میں وقت گزارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویراٹ کوہلی نے ان تصویروں کو شائع کرتے ہوئے جگہ کا ذکر نہیں کیا ہے، لیکن سوشل میڈیا پران تصویروں کو سوئٹزرلینڈ کا شہر کا بتایا جارہا ہے۔ وہیں انوشکا شرما نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک تصویراورویڈیو شائع کی ہے اورلکھا ڈیزلائک دیز ، ایسا کچھ دن۔ اس سے قبل ویراٹ کوہلی اپنے یوم پیدائش پرانوشکا شرما کے ساتھ بھوٹان کی سیرپرگئے تھے، جہاں کی تصویریں شائع کی تھی۔