کوہلی اور بمراہ ونڈے درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر

   

دبئی ۔12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اگست کے بعد سے ونڈے نہ کھیلنے کے باوجود ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بالترتیب بیٹسمینوں اور بولروں کی تازہ ترین آئی سی سی ونڈے درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے میں آخری مرتبہ سیریز کے تیسرے مقابلے میں مین ان بلیو شامل کوہلی نے ایک شاندار سنچری بنائی تھی اور ہندوستان کو سیریز 2-0 سے جیتنے میں مدد ملی جس میں وہ مین آف دی میچ اور سیریز ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا جس کی بدولت وہ ہنوز پہلے مقام پر فائز ہیں۔ تازہ ترین درجہ بندی میں کوہلی 895 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں۔ نائب کپتان روہت شرما 863 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کوہلی کے پیچھے دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی دوسرا ہندوستانی بیٹسمین نہیں ہے کیونکہ اوپنر شکھر دھون اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بمراہ بولروں کی تازہ ترین درجہ بندی میں پہلے مقام پر ہیں کیونکہ انکے 797 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پرکیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ہیں جن کے نام 740 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کے بعد جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کی جگہ تیسرا مقام لے لیا ہے ۔ آل راؤنڈر کی فہرست میں ، نمایاں طور پر تنہا ہندوستانی ہاردک پانڈیا ہیں جو 246 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کا ورلڈ کپ جیتنے والا ہیرو بین اسٹوکس 319 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔