کوہلی اور بمراہ 2019 کے اختتام پر نمبر ون کھلاڑی

   

نئی دہلی ۔24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے سال 2019 کا اختتام ونڈے کرکٹ درجہ بندی میں نمبرایک کھلاڑی کے طور پر کیا ہے۔ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد تازہ ترین درجہ بندی میں کوہلی اور بمراہ اپنی نمبر ایک مقام پر برقرار ہیں۔ بمراہ زخمی ہونے کی وجہ سے اس سیریز میں نہیں کھیل پائے تھے جس کے باوجود ان کا پہلا مقام برقرار ہے۔ کوہلی نے کٹک میں 85 رنزکی شاندار اننگزکھیلی اور ہندوستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے جیت دلائی۔ کوہلی نمبر ایک پر تو برقرار رہے لیکن دوسرے میچ میں صفر پر آوٹ ہونے کا انہیں ریٹنگ پوائنٹس میں تھوڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ کوہلی 895 رینکنگ پوائنٹس سے 887 رینکنگ پوائنٹس پر آ گئے۔ہندوستانی نائب کپتان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار بیٹنگ سے مین آف دی سیریز بننے والے روہت شرما کا دوسرا مقام برقرار ہے اور انہوں نے اپنے رینکنگ پوائنٹس میں بھی بہتری کی ہے۔