نئی دہلی۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے ساتھ اُبھرتے نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کے علاوہ مختلف موضوعات پر اپنے تجربات بانٹنے کا موقع مل رہا ہے، جیسا کہ مذکورہ کھلاڑی جو کہ بوسٹ کے سفیر بھی ہیں، ان کے ساتھ ایک مہم ’’ایگزامس اور آن‘‘ شروع کی گئی ہیں۔ چار ہفتوں طویل اس مہم میں مختلف شہروں سے نوجوان طلبہ کی جانب سے 25,000 سے زائد مختلف نظریات پیش کئے گئے ہیں۔ اس مہم کے ذریعہ ایک مخصوص نمبر فراہم کیا گیا ہے، جس پر مسڈ کال دینے کے بعد اپنی آواز میں دھونی اور کوہلی کیلئے اپنے پیغامات بھی روانہ کئے جاسکتے ہیں۔
اسپین میں سالانہ بیلوں کی دوڑ
بارسلونا۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کے شہر پامپلونا میں بیلوں کی دوڑ کے سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں منچلے بلا خوف و خطر غصیلے بیلوں کے سامنے دوڑتے دکھائی دئیے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی پامپلونا میں ہونے والے سان فرمن نامی میلے میں سینکڑوں افراد نے بیلوں کیساتھ شرکت کی۔ اس میلے میں دوڑنے والوں کو رگڑتے ہوئے بیل آگے بڑھا گیا۔یہی نہیں اس کے علاوہ بھی کئی افراد بیل کی زد میں آکر زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ میلے کے دوران منچلے غصیلے بیلوں کے سامنے جان بوجھ کر آتے ہیں اور انھیں مزید مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس پر بیل انھیں سینگوں سے اٹھا کر زمین پر دے مارتے یا پاوں تلے روند ڈالتے ہیں۔