کوہلی اور دھونی کی نصف سنچریاں ، ہندوستان 268/7

   

مانچسٹر ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے اور سست آغاز کے باوجود مقررہ 50 اوورس میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز اسکور کئے جس میں کپتان ویراٹ کوہلی نے ابتدائی نقصانات کے بعد ٹیم کو سہارا دینے والی نصف سنچری اسکور کی تو دوسری جانب سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی سست بیٹنگ کو آخری اوورس میں تیز رفتار رنز بناتے ہوئے کسی قدر بہتر کرلیا جیسا کہ انہوں نے آخری اوور میں دو چھکے بھی لگائے۔ کوہلی نے 146 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 72 رنز اسکور کئے تاہم وہ پھر ایک مرتبہ سنچری سے محروم رہے جبکہ دھونی نے 61 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 56 رنز اسکور کئے۔ علاوہ ازیں ہاردک پانڈیا نے 38 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ دیگر بیٹسمینوں میں لوکیش راہول نے 48 اور روہت شرما نے 18 ، وجئے شنکر 14 اور جئے دیو نے 7 رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کیلئے کیمر روج نے 3 ،کاٹریل اور جیسن ہولڈر نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔