دوبئی ۔ 25 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر روہت شرما آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹوئنٹی 20 درجہ بندی میں آٹھویں مقام پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کے ساتھی اوپنر شکھر دھون اور ویراٹ کوہلی سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف منعقدہ سیریز کے دوران کوہلی نے 72 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت وہ ایک مقام کی ترقی کے بعد گیارہویں مقام پر پہونچ چکے ہیں ۔ دوسری جانب دھون جنھوں نے سیریز میں 40 اور 36 رنز کی اننگز کھیلی ہے اُس کی بدولت وہ تین مقام کی ترقی کرتے ہوئے تیرہویں مقام پر پہونچ چکے ہیں ۔ روہت شرما انگلینڈ کے الیکس ہالس کے ساتھ مشترکہ طورپر آٹھویں مقام پر فائز ہیں اور ان کے نشانات 664 ہیں ۔ بولنگ شعبہ میں ہندوستانی نئی دریافت واشنگٹن سندر سرفہرست بولر ہیں ، حالانکہ انھوں نے آٹھ مقامات کی چھلانگ لگانے کے باوجود پچاسواں مقام ہی حاصل کیا ہے ۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی گئی سیریز کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے علاوہ زمبابوے کے ہمراہ کھیلی گئی سہ رخی سیریز کے ساتھ آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈ کے درمیان منعقدہ سہ رخی سیریز کے نتائج کے بعد تازہ ترین درجہ بندی جاری کی گئی ہے ۔ افغانستان کے بیٹسمین حضرت اﷲ زازئی اور اسکاٹ لینڈ کے جارج منسے نے اپنے کیرئیر میں بہترین مقام حاصل کرلیا ہے۔ پانچویں مقام پر زازئی 727 نشانات کے ذریعہ افغانستان کی تاریخ میں درجہ بندی کا سب سے بہترین مقام حاصل کرنے والے بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ منسے جنھوں نے اسکاٹ لینڈ کے لئے پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے وہ 600 نشانات کے ذریعہ 21 ویں مقام پر فائز ہیں۔ منسے نے نیدرلینڈ کے خلاف 56 گیندوں میں 127 رنز کی اننگز کھیلی ہے ۔
ہندوستان کے دورہ پر موجود جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈیکاک نے سیریز میں بہتر مظاہرہ کے ذریعہ 49 مقام سے 30و یں مقام پر پہنچ چکے ہیں اور دو برسوں کے دوران یہ ان کا درجہ بندی میں بہترین مقام ہے ۔ ڈیکاک نے ہندوستان کے خلاف دو مقابلوں میں بالترتیب 52 اور 72 ناقابل تسخیر رنز بنائے ہیں۔ آفریقی اسپنر تبریز شمسی نے پہلی مرتبہ سرفہرست بیس بولروں میں جگہ بنالی ہے جبکہ اینڈلی فیلوکوئے نے کیرئیر میں سب سے بہترین مقام حاصل کیا ہے جیسا کہ وہ اب درجہ بندی میں ساتویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں منعقدہ سہ رخی سیریز کے اختتام کے بعد بھی درجہ بندی میں دلچسپ نشیب و فراز درج کئے گئے ہیں جیسا کہ زمبابوے کی ٹیم سے سبکدوش ہونے والے کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے 22 واں مقام حاصل کیا ہے جو کہ زمبابوے کی جانب سے کسی بھی بیٹسمین کا اب تک کا سب سے بہترین مقام ہے ۔ افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمن سیریز میں سات وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دسویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں آئرلینڈ میں منعقدہ سہ رخی سیریز میں بھی کئی کھلاڑیوں کو اپنی درجہ بندی کو بہتر بنانے کا موقع ملا ہے ۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان بدستور پہلے مقام پر فائز ہے جب کہ ہندوستان کو چوتھے مقام سے اکتفاء کرنا پڑا ہے ۔ اس سے آگے جنوبی افریقہ تیسرے اور انگلینڈ دوسرے مقام پر فائز ہے۔ پاکستان سرفراز احمد کی قیادت میں ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں شاندار مظاہرے کررہی ہے اور ا ب اسے سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے مقام کو مستحکم کرنے کاموقع