کوہلی اور روہت سے اہم موقع پر بہتر مظاہروں کی امید

   

نئی دہلی: ویراٹ کوہلی اور روہت شرما اس ہندوستانی ٹیم میں ہیں کیونکہ ان کی اہم موقع پر کامیاب اننگز کھیلنے کی صلاحیت ہے جب یہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ سنجے منجریکر کو ان دونوں میگا اسٹارزکے گروپ لیگ کے چند انڈر اسکورز مقابلوں پرکوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ رواں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل یا فائنل میں ان کی اننگز سے فرق پیدا ہوگا۔ یاد رہیکہ کوہلی گروپ مرحلے میں تینوں مکمل مقابلوں میں دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں دوسری جانب کپتان روہت شرما آئرلینڈ کے خلاف اپنی نصف سنچری کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن اس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے خلاف مقابلوں میں وہ زیادہ رنز نہیں بنا سکے۔ منجریکر نے خبررساں ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا اگر آپ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے تو آپ تجربے کی وجہ سے انہیں صفوں میں شامل کیا ہے ۔ آپ ورلڈ کپ میں اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کو لے کر جانا چاہتے ہیں جب یہ واقعی اہم ہو اور امید ہے کہ جب ٹیم کے لئے اہم موقع ہوگا تو کوہلی اور روہت اپنے اصل رنگ میں دکھائی دیں گے۔