کوہلی اور روہت سے سیکھوں گا: پجارا

   

چینائی ۔ چیتیشور پجارا کو ٹسٹ کرکٹ کا ماہر کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے اور وہ گزشتہ چند برسوں سے نمبر 3 پر ہندوستان کے لئے بہترین بیٹنگ کررہے ہیں تاہم رواں سیزن آئی پی ایل میں چینائی سوپر کنگس نے حاصل کیا ہے۔ پجارا جنہیں گزشتہ کئی برسوں کے دوران آئی پی ایل میں کوئی خریدار نہیں ملا تھا لیکن چینائی نے انہیں ان کی بنیادی قیمت 50 لاکھ میں خریدا ہے۔ روہت سے جب پوچھا گیا کہ ٹوئٹی 20 میں کس طری تیزرفتار بیٹنگ کریں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ کوہلی اور ان کے نائب روہت شرما کی طرح ٹائمنگ پر محنت کریں گے۔ پجارا نے کہا کہ جہاں تک اسٹرائک ریٹ کا تعلق ہے میں روہت اور کوہلی کی طرح پاور ہٹر نہیں ہوں لیکن میں روہت اور کوہلی سے سیکھوں گا۔ پجارا نے کہا کہ اختراعی انداز میں کھیلنے سے تیزی سے رنز بناتے ہیں لیکن اس کے علاوہ بنیادی انداز کی بیٹنگ سے بھی رنز بنائے جاسکتے ہیں۔