کوہلی اور نوین الحق میں صلح ، شائقین مسرور

   

نئی دہلی۔ کھیلوں اور دوستی کے مظاہرے میں کرکٹ کی دنیا نے افغانستان کے نوین الحق اور ہندوستان کے ویراٹ کوہلی کے درمیان ایک خوشگوار بات چیت کا مشاہدہ کیا جب دونوں نے مصافحہ کا تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کو پیٹھ پر تھپتھپاتے ہوئے صلح کرلی ۔ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران میدان میں گرما گرم بحث کے چند مہینوں بعد کوہلی اور نوین نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے کھیل کے دوران ناراضگی کو دفن کردیا۔ آئی پی ایل 2023 کے دوران کوہلی اور نوین کے زبانی جھگڑے میں ملوث ہونے کے بعد سے یہ جوڑی آپس میں لڑ رہی تھی، اس واقعے میں جب بھی کوہلی کو دھکا لگا یا رائل چیلنجرز بنگلور کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا تو افغان آل راؤنڈر نے مزاحیہ انداز میں آموں کی تصاویر پوسٹ کرکے بحث کو بڑھا دیا۔ جب نوین افغانستان کی اننگز میں آؤٹ ہوئے تو میدان میں موجود شائقین کوہلی… کوہلی کے نعرے لگانے لگی۔ افغان بولر پھر اس وقت نشانہ بنے جب افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ایشان کشن کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی کے نمبر 3 پر آتے ہی نوین کو بولنگ کے لیے بلایا۔ دونوں کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور تھپتھپاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور شائقین سے داد وصول کررہے ہیں۔ ویرات کوہلی کا خوبصورت اشارہ، ایک مداح نے ایکس پر لکھا۔ ایک اور شائق نے کہا: … ہر اس شخص کے لیے مایوسی کا دن جوکرکٹ میں دشمنی چاہتا ہے۔میچ کا بہترین لمحہ، ایک اور مداح نے تبصرہ کیا۔