کوہلی بہتر شروعات کے بعد پھر ناکام

   

اوول ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی گزشتہ چند برسوں سے سنچری بنانے میں ناکام ہورہے ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف یہاں رواں چوتھے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں ایک مرتبہ کوہلی سے ایک بڑی ااننگز کی امید وابستہ ہوگئی تھی کیونکہ جہاں بیٹنگ کیلئے وکٹ سازگار تھی وہیں روہت شرما نے بیرونی سرزمین پر اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔کوہلی رواں ٹسٹ کی دوسری اننگز میں 96 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے تاہم انہیں معین علی نے اوورٹن کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروادیا۔ تادم تحریر ہندوستان نے 250 رنز کی سبقت حاصل کرلی ۔