کوہلی دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ:علیم ڈار

   

کراچی ۔ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو دْنیائے کرکٹ کا لیجنڈ قرار دے دیا۔امپائر علیم ڈار نے اپنے ٹوئٹر پر ہندوستانی ٹیم کے کپتان کوہلی کے ہمراہ اپنی سیلفی شائع کی ہے۔ٹوئٹر پر شائع کی گئی سیلفی میں کوہلی اور امپائر علیم ڈار کافی خوش نظر آرہے ہیں۔علیم ڈار نے تصویر کے کیپشن میں کوہلی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کی دْنیا کے لیجنڈ کے ساتھ۔امپائر علیم ڈار کے اس ٹوئٹ پر پاکستان اور ہندوستان کے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ لیجنڈری کرکٹر اور لیجنڈری امپائر۔مادھو پٹیل نامی صارف نے کہا کہ ایک فریم میں دو بہترین شخصیت۔