دبئی ۔ 24 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی سال 2019ء کا اختتام ٹسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے مقام پر کیا ہے ۔ تازہ ترین ٹسٹ کی عالمی درجہ بندی میں جہاں کوہلی بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں وہیں اجنکیا رہانے کو درجہ بندی میں نقصان ہوا ہے اور اب وہ ساتویںمقام پر پہنچ چکے ہیں ۔ کوہلی کی عالمی درجہ بندی میں مجموعی نشانات 928 ہے اور وہ دوسرے مقام پر فائز آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سے 17نشانات آگے ہیں ۔ کیونکہ اسمتھ کے نشانات کی تعداد 911ہیں ۔ نمبر تین پر فائز کین ولیمسن کے جملہ نشانات 864ہے ۔ سرفہرست 10کھلاڑیوں میں چوتھے مقام پر فائز چیٹشور پجارا کے مجموعی نشانات 791 ہیں ۔ گذشتہ مرتبہ جب درجہ بندی کا اعلان کیا گیا تو اجنکیا رہانے چوتھے مقام پر فائز تھے تاہم اب وہ تنزلی کے بعد ساتویں مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔ کیونکہ پاکستانی نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے ان سے چوتھا مقام چھین لیا ہے ۔ بابر جنہوں نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں سنچری اور 60رنز اسکو کئے ہیں ، اُس کی بدولت وہ درجہ بندی میں پہلی مرتبہ بہتر مقام حاصل کرلیا ہے ۔ میانک اگرول اور محدود اوورس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما سرفہرست 20کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں ۔ جیسا کہ یہ دونوں کھلاڑی بالترتیب 12ویں اور 15ویں مقام پر موجود ہیں ۔ زخموں کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز سے باہر رہنے والے بولر جسپریت بُمراہ بدستور اپنے چھٹویں مقام پر فائز ہیں ۔ جب کہ اس فہرست میں پہلے مقام آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنس موجود ہیں ۔ آل راؤنڈروں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے مقام پر فائز ہیں تو ہندوستانی رویندر جڈیجہ دوسرے مقام پر موجود ہیں ۔ یادر ہے کہ آئی سی سی ٹسٹ چمپئین شپ میں ہندوستان کا پہلا مقام ہے۔