کوہلی سے شائقین کے منفی رویہ پر آسٹریلیاناراض

   

سڈنی۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے سڈنی میں شائقین کی جانب سے کوہلی پر منفی فقرہ کسے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق ناظرین کو مہمان کپتان کی بے عزتی نہیں کرنی چاہئے تھی، کوہلی پر اس سے قبل ملبورن اور پرتھ میں بھی آسٹریلیائی شائقین نے منفی جملہ بازی کی تھی۔ سی اے عہدیدار کیون رابرٹس نے بھی ان واقعات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیائی وقارکی بات کرنی چاہئے ، ہماری توجہ کا محور میچز میں جیت ہے ، میں میزبان شائقین پر زور دوں گا کہ وہ کھیل کی حمایت اور مہمان کھلاڑیوں کی عزت کریں۔ قبل ازیں سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی مقامی شائقین کے منفی رویے کی مذمت کی ہے۔