اوول : انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹسٹ میں ہندوستان کے حالات نہیں بدلے جیسا کہ ایک جانب کپتان ویراٹ کوہلی نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد آؤٹ ہوگئے تو دوسری جانب مہمان ٹیم ناقص شروعات کی وجہ سے مشکل حالات میں پہنچ چکی ہیں ۔ ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ نے ہندوستانی ٹیم کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا اور ایک موقع پر 69 رنز پر ہندوستان نے اپنی ابتدائی 4 وکٹیں گنوادی تھی جس میں اجنکیا رہانے کے مقام پر رویندر جڈیجہ کو اوپر بیٹنگ کیلئے روانہ کرنے کے بعد کی وکٹ بھی شامل ہے ۔ ویراٹ کوہلی نے 96 گیندوں میں 50 رن اسکور کرنے کے علاوہ پانچویں وکٹ کیلئے رہانے کے ہمراہ 36 رنز کی پارٹنر شپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو ابتدائی نقصانات سے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ نصف سنچری کے بعد اولی رابن سن کے شکار بنے ۔ کے ایل راہول (17) ، روہت شرما (11) ، چیٹیشور پجارا (4) اور رویندر جڈیجہ (10) آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ تادم تحریر ہندوستان نے 105/5 رنز اسکور کئے ۔