کوہلی نے دھونی کا ریکارڈ توڑدیا

   

اندور۔16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے اننگز کے فرق سے سب سے زیادہ میچ جیتنے کا مہندر سنگھ دھوني کا ہندوستانی ریکارڈ توڑ دیا اور ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کے ایلن بارڈر کے ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔ کوہلی کی قیادت میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان نے یہاں ہفتہ کو پہلے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو تیسرے ہی دن اننگز اور130 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی۔ کوہلی کی اپنی کپتانی میں52 میچوں میں یہ32 ویں فتح ہے ۔ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم نے 10 ویں مرتبہ اننگز سے کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی وہ مہندر سنگھ دھونی سے آگے نکل گئے ہیں جنہوں نے اپنی کپتانی میں نو ٹسٹ، اننگز کے فرق سے جیتے تھے ۔محمد اظہرالدین نے آٹھ ٹسٹ اور سورو گنگولی نے سات ٹسٹ اننگز کے فرق سے جیتے تھے ۔ کوہلی نے مسلسل تین ٹسٹ اننگز کے فرق سے جیتنے کے اظہرالدین کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی۔ اظہر نے میں مسلسل تین ٹسٹ اننگز کے فرق سے جیتے تھے ۔