کوہلی نے ناقص فام کی وجہ سے سبکدوشی کا اعلان کیا :ٹیلر

   

میلبورن ۔14 مئی (اے ایف پی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین بیٹر ویراٹ کوہلی نے دورہ انگلینڈ سے عین قبل اچانک ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ تب سے شائقین اس کے درپردہ وجہ تلاش کر رہے ہیں۔ کرکٹ ماہرین اپنا تجزیہ پیش کررہے ہیں لیکن کوئی نہیں جانتا کہ کوہلی ٹسٹ کرکٹ سے کیوں دور ہو ئے۔ اب آسٹریلیا کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مارک ٹیلر نے اپنا الگ نقطہ نظر پیش کیا ہے۔ انہوں نے کوہلی کی سبکدوشی کی وجہ بتائی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ کوہلی پچھلے کچھ سال سے اس فارمیٹ میں جدوجہد کر رہے تھے۔ اس کی وجہ سے وہ غصے میں تھے اور آہستہ آہستہ خطرناک ہوتے جا رہے تھے۔ اس کی ایک جھلک آسٹریلیا میں منعقدہ بارڈر ۔گواسکر ٹرافی میں بھی دیکھنے کو ملی۔ اس لیے کوہلی کا فیصلہ درست ہے۔ مارک ٹیلر نے کہا، ویرات کی عمر36 سال ہے اور ایمانداری سے کہوں تو پچھلے تین یا چار سال ان کے لیے اچھے نہیں رہے، میرے خیال میں انھوں نے گزشتہ 5 سال میں تقریباً 300 رنز بنائے ہیں، اس لیے وہ اپنی بہترین فارم میں نہیں ہیں، یا کوہلی کی شکل میں نہیں، جس میں وہ گزشتہ 10 سال سے تھے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ٹسٹ کرکٹ میں بہترین بیٹرس میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ موسم گرما میں جارحیت تھی، جو میں نے ہمیشہ کوہلی کا بہت بڑا مداح رہا ہوں جب میں نے سام کانسٹاس کے ساتھ ان کی جھڑپ دیکھی تو مجھے لگا کہ یہ تشویشناک بات ہے۔ کوہلی نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے دورے پر بارڈر ۔گواسکر ٹرافی میں سنچری کے ساتھ شروعات کی تھی۔ انہوں نے پرتھ ٹسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی لیکن اس کے بعد وہ مسلسل جدوجہد کرتے نظر آئے۔ اس سنچری کے علاوہ انہوں نے 8 اننگز میں صرف 90 رنز بنائے۔ اس دوران انہیں بار بار اسی انداز میں آؤٹ ہوتے دیکھا گیا۔ پچھلے کچھ سالوں سے اس کی یہی حالت ہے۔ اس کی وجہ سے اس کی اوسط گر کر 46.85 ہوگئی۔کوہلی نے 68 ٹسٹ میچوں میں کپتانی کی، جس میں انہیں صرف 17 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ ہندوستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹسٹ کپتان ہیں۔