کوہلی وکٹ کیپر پنت کا حوصلہ بڑھانے لگے

   

دبئی۔ اتوار سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے وکٹ کیپر رشبھ پنت کو ایک دلچسپ انداز میں حوصلہ افزا پیغامات روانہ کررہے ہیں تاکہ آنے والے میگا ایونٹ کے لیے دہلی کے بیٹسمین کا مزاج بہتر بنایا جا سکے۔کوالیفائر 2 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے اپنی ٹیم دہلی کیپیٹلز کی شکست کے بعد پنت کے حوصلے میں تھوڑی سی کمی آئی ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ ٹی وی سی ویڈیو میںکوہلی نے اپنے وکٹ کیپر کو یہ کہہ کر حوصلہ دینے کی کوشش کی کہ ہندوستان کو ابھی ایم ایس دھونی جیسے وکٹ کیپر کی تلاش ہے۔ دھونی کپتان بھی تھے جب ہندوستان نے 2007 میں افتتاحی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا اور ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ کوہلی نے پنت کو یاد دلایا کہ اسے اپنی وکٹ کیپنگ کی مہارت کو مزید بڑھانا ہے۔اسٹار اسپورٹس انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کوہلی نے پنت کو ایک ورچوئل کال میں کہا رشبھ چھکے آپ کو ٹی 20 کرکٹ میں میچ جیتتے ہیں۔ بھیا پریشان نہ ہوں ، میں ہر روز پریکٹس کر رہا ہوں۔ یہ ایک وکٹ کیپر تھا جس نے چھکا لگا کر ہندوستان کو ورلڈ کپ جیتا تھا۔ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان انگلینڈ (18 اکتوبر) اور آسٹریلیا (20 اکتوبر) کے خلاف دو وارم اپ میچ کھیلے گا۔جس کے بعد ہندوستان 24 اکتوبر کو دبئی میں اپنے حریف پاکستان کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا۔