کوہلی ٹیم کے مظاہروں سے مطمئن

   

دبئی۔ رائل چیلنجرس بنگلور (آرسی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے یہاں آئی پی ایل کے 39 ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو 54 رنز سے شکست دینے کے بعد کہا کہ وہ اس جیت سے، خاص طور پر جس طرح سے ٹیم نے حاصل کی، اس سے بہت خوش ہیں۔دوسرے اوور میں دیودت پیڈیکل کوکھونے کے بعدآغاز مشکل رہا، لیکن بولنگ اچھی رہی۔وراٹ نے میچ کے بعد کہا جسپریت بمراہ نے جس طرح سے دوسرااوور ڈالا، اس نے ممبئی کے لئے کھیل کو پوری طرح سے بنادیالیکن جس طرح ہم نے مظاہرہ کیا وہ اطمینان بخش ہے ۔یادر ہے کہ گزشتہ مقابلے میں بنگلور نے ممبئی کو 54رنز سے شکست دیکر پلے آف کے موقف کو مستحکم کیا ہے۔