نئی دہلی۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 2012 میں چینائی سوپر کنگز کی جانب سے محض 6 گیندوں میں 28 رنز بناکر میچ کا پانسہ پلٹنے والے البی مورکل نے کہا ہے کہ یہ معمہ اب بھی برقرار ہے کہ آر سی بی کے کپتان ڈینیل ویٹوری نے 19 ویں اوور میں کوہلی کو کیوں منتخب کیا تھا۔اب اسی واقعے کو یاد کرتے ہوئے مورکل نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ آر سی بی کے کپتان ڈینیل ویٹوری نے 19 ویں اوور میں کوہلی کوبولنگ کے لئے کیوں منتخب کیا جبکہ دو اوور میں جیت کے لئے 43 رنزچاہئے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک وہ شام تھی جب ہم میچ سے باہر تھے۔مرکل کے مطابق ایک تو ویسے ہی کوہلی بہت کمزور بولنگ کرتے ہیں، اوپر سے اگر ان کے اوور کی دھجیاں اڑا دے تو بولنگ کی صلاحیت پر سوال کھڑے ہو جاتے ہیں۔
