ممبئی : رائل چیلنجرس بنگلورنے ویراٹ کوہلی کی میچ وننگ اننگز (73) رنز کی مدد سے آج گجرات ٹائیٹنس کو 8 وکٹ سے ہرادیا ۔ اس جیت نے بنگلور کی پلے آف مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھی ہیں ۔ موجودہ طور پر بنگلور نے اپنے تمام لیگ میچیس مکمل کرلئے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ گجرات نے پہلے 168/5 اسکور کئے جس کے جواب میں فاف ڈ وپلیسی کی قیادت میں بنگلور نے 170/2 پر میچ جیتا۔