کوہلی کو اسمتھ سے پہلا مقام حاصل کرنے کا موقع

   

دبئی۔15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے اپنا فاصلہ ٹاپ بیٹسمین اسٹیون اسمتھ سے مزید کم کردیا جب جنوبی افریقہ کیخلاف ڈبل سنچری نے انہیں 936 نشانات تک پہنچا دیا اور رانچی ٹسٹ میں وہ بہترین کھیل کے سہارے اسٹیون اسمتھ کوپہلے مقام سے محروم کرسکتے ہیں۔ افریقہ کیخلاف سنچری بنا کر اوپنر ماینک اگروال پہلی مرتبہ ٹاپ ٹوئنٹی میں 17 ویں مقام پر فائز ہوئے جبکہ رویندر جڈیجہ کو کیریئر میں بہترین مقام 40 مل گیا۔بولنگ کے شعبے میں اسپنر روی چندرن اشوین ساتویں اور اومیش یادیو نے 25 ویں نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج اور ورنان فیلنڈر کو بھی بیٹنگ کے شعبے عمدہ کارکردگی کی بدولت ترقی مل گئی۔