دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوںکی ونڈے درجہ بندی جاری کر دی۔ تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستان کے اوپنر کے شْھبمن گِل پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹرز رینکنگ میں دوسرا مقام ہے۔ پاکستان کے خلاف یادگار سنچری اسکور کرنے والے ہندوستان کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ول ینگ 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پرآگئے۔انگلینڈ کے بین ڈکٹ 27 درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے۔ علاوہ ازیں فخر زمان 3 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر اور محمد رضوان 4 درجے تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر چلے گئے۔