نئی دہلی ۔13 اگست (ایجنسیز) آسٹریلیائی سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کی بیٹی گریس ہیڈن نے حال ہی میں اپنے پسندیدہ ہندوستانی کھلاڑی کے بارے میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے سابق کپتان کے بارے میں بڑی بات کہی ہے۔ گریس ہیڈن اس وقت دہلی پریمیئر لیگ2025 میں اینکرکا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈی پی ایل ٹورنمنٹ نے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ حال ہی میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سا ہندوستانی کرکٹر بہت پسند کرتی ہیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے گریس نے تجربہ کار ویراٹ کوہلی کا نام لیا۔ ویراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے گریس ہیڈن نے کہا مرد ہندوستانی کرکٹرز میں میرا پسندیدہ کھلاڑی کوہلی ہے، وہ بادشاہ ہے، وہ واقعی ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہے، اس نے رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس کے چہرے پر جذبات اور بہت سے لوگ ان سے بہت پیارکرتے ہیں۔ وہ واقعی بہت خوبصورت ہے۔
روہت شرما نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا
نئی دہلی ۔13 اگست (ایجنسیز) پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی ونڈے سیریز میں کارکردگی انتہائی خراب رہی۔ انہوں نے تین میچوں میں صرف 56 رنز بنائے۔ ان کی خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہندوستانی ونڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما کوفائدہ ہوا۔ روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ گل سرفہرست ہیں۔ ان کی ریٹنگ 784 ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پرروہت ہیں جن کی ریٹنگ 756 ہے۔