کوہلی کی رسی سے بندھی تصویر وائرل

   

دبئی: ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں رسی سے بندھے کرسی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی کپتان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ’’بائیو سکیور ببل‘‘ کی سختیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان نے شاید یہی سختیوں کے اظہار کیلئے اپنی خصوصی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں ویراٹ کوہلی نے خود کو کرسی پر رسی سے باندھ رکھا ہے۔ ویراٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ بائیو سکیور ببل میں رہ کر ایسا محسوس ہوتا ہے۔ انڈین ٹیم پہلے انگلینڈ ٹور پھر آئی پی ایل اور اب آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے باعث ’بائیو سکیور ببل‘ کے تحت ہے۔