کوہلی کی کمسن بچی کے خلاف پوسٹ ‘ سنگاریڈی سے ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد /10 نومبر (سیاست نیوز) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کی 10 ماہ کی کمسن بچی کے خلاف دھمکی آمیز میسیج ٹوئٹر پر گشت کرانے کے الزام میں ممبئی سائبرکرائم پولیس نے شہر سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ سائبر کرائم تھانے پولیس نے بتایا کہ سنگاریڈی میں مقیم اے رام ناگیش سرینواس نے ہند ۔ پاک ٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران ہندوستان کو شکست پر ایک ٹوئٹر سے کوہلی اور انوشکا کی کمسن بچی کے خلاف قابل اعتراض اور دھمکی آمیز میسیج پوسٹ کیا تھا اور سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا تھا ۔ کمیشن برائے خواتین نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر ممبئی سائبر کرائم پولیس نے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کا آغاز کرکے تکنیکی شواہد کی بنیاد پر رام ناگیش سرینواس کو سنگاریڈی سے گرفتار کرلیا ۔ ب