تریوننتپورم ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے یہاں سری لنکا کے خلاف تیسرے ونڈے میں تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ میزبان ٹیم نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی اور سیریز میں 3-0 کی کامیابی حاصل کرلی ۔اس سے پہلے سب سے بڑی کامیابی کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے نام تھا جس نے یکم جولائی 2008 کو آئر لینڈ کو 290 رنز سے شکست دی تھی ۔391 کے تعاقب میں سری لنکا 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔قبل ازیں سابق کپتان ویراٹ کوہلی اپنے شاندار فام کو ایک اور سنگ میل تک پہنچایا دیا ہے ۔سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے گئے ونڈے سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں کوہلی نے ونڈے کرئیر کی کی 46 ویں سنچری اسکور کی اور ہندوستان کے اسکور ،390/5 تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ کوہلی نے اپنی اس ریکارڈ اننگز میں 110 گیندوں کا سامنا کیا اور 166 ناقابل تسخیر رنز اسکور کئے ۔ اس دوران انہوں نے 13 چوکے اور 8 چھکے لگائے ہیں ۔ کوہلی کے علاوہ نوجوان اوپنر شبمن گلنے بھی سنچری اسکور کی ۔گل نے 97 گیندوں میں14 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 116 رنز اسکور کئے ۔ انہوں نے کپتان روہت شرما کے ہمرا ہ پہلی وکٹ کیلئے 95 رنز کی رفاقت میں اہم رول ادا کیا ۔روہت نے 42 رنز کی مختصر اننگز میں 3 چھکے لگائے ۔کوہلی کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔