کوہلی کے بطور کپتان تیز ترین 5000 رنز

   

کولکاتا 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی کیپٹن کی حیثیت سے سب سے تیز 5000 ٹسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اُنھوں نے یہ کارنامہ یہاں انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈے / نائٹ ٹسٹ کے آج پہلے روز کے کھیل میں 86 اننگز میں مکمل کیا۔ آسٹریلیائی رکی پونٹنگ نے یہی کارنامہ 96 اننگز میں انجام دیا تھا۔ اِس دوران میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 106 رنز کے معمولی اسکور پر آل آؤٹ کرنے کے بعد کھیل کے اختتام تک 174/3 اسکور کرلئے۔ کپتان کوہلی (59) اور رہانے (23) کریز پر تھے جب ہندوستان نے 68 رنز کی سبقت کے ساتھ میدان چھوڑا۔