کوہیرکے مختلف سرکاری اداروں میں تلنگانہ کا یوم تاسیس

   

سماجی فاصلہ کے ساتھ پرچم کشائی ، اعلی عہدیداروں کو سلامی کی پیشی

کوہیر ۔ ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر اور اس کے اطراف و اکناف مواضعات میں ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر پر سماجی فاصلہ کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے بالکل سادگی کے ساتھ قومی پرچم لہرایا گیا ۔ اس موقع پر کوہیر تحصیل آفیس کپر تحصیلدار کے کشن منڈل ڈیولپمنٹ آفس پر صدرنشین کوہیر منڈل ، پولیس اسٹیشن پر سب انسپکٹر راج شیکھر ، دفتر گرام پنچایت پر سرپنچ عطیہ جاوید ، گورنمنٹ ہاسپٹل پر ڈاکٹر سدھاکر ، مسلم میناریٹی اقامتی اسکول میں صدر مدرس عالیہ فرید موضع دگوال گرام پنچایت پر سرپنچ جیوتی رام لنگاریڈی کی عدم موجودگی پرمحمد ریاض الدین ڈپٹی سرپنچ نے قومی پرچم لہرایا ۔ موضع پچارا گڑھ سوسائٹی آفس شرونتی اروند ریڈی اور بلال پور کوآپریٹیو سوسائٹی پر سید ریاض الدین چیرمین ، اس کے علاوہ بلال پور سرپنچ نرسملو ، وینکٹاپور گرام پنچایت پر راج شیکھر سرپنچ منیارپلی گریام پنچایت دفتر وینکٹ رام ریڈی ، کویلی گرام پنچایت ، جگدیش ریڈی سرپنچ کے علاوہ دیگر مقامات پر قومی پرچم لہرایا گیا اور سلامی دی گئی ۔ اس موقع پر محمد شاکر علی نائب صدرنشین ڈپٹی سرپنچ محمد محسن علی ، شاہد مسعود ، ایم پی او وینکٹ ریڈی ایم پی ڈی او کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔