کوہیر /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی سپرنٹنڈنٹ پولیس رمنا کمار کی ہدایت پر محکمہ پولیس اور محکمہ آبکاری کی جانب سے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اچانک ظہیرآباد اور کوہیر ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے والی ٹرینوں کو چیکنگ کرتے ہوئے غیر قانونی شراب گانجہ کے علاوہ دیگر نشہ آور اشیاء کی منتقلی کے خلاف کارروائی کی گئی بعد ازیں اس موقع پر ڈی ایس پی وی رگھو ظہیرآباد ڈپٹی سپرنٹنڈ۔ٹ پولیس نے بتایا کہ ظہیرآباد اور کوہیر کے ریلوے اسٹیشن سے گذرنے والی ٹرینوں کو اچانک معائنہ کیا گیا جوکہ پڑوسی ریاست کرناٹک مہاراشٹرا سے غیر قانونی شراب دیگر نشہ آور اشیاء کیلئے جانچ کی گئی ۔ جس میں غیر قانونی شراب کے بوتلس برآمد کرلیاگیا ۔ جس میں پورنہ ، حیدرآباد ، ناندیڑ، بنگلور کے ٹرینوں کو چیکنگ کی گئی ہے ۔ انہوں نے مسافروں سے خواہش کی ہے کہ وہ غیر قانونی اشیاء ریاست تلنگانہ میں نہ لائیں۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر ظہیرآباد ٹاون ٹی بھوپتی رورل سرکل انسپکٹر وینکٹیش اور محکمہ آبکاری کے اشوک سرکل انسپکٹر کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے ۔