کوہیر ایم پی ٹی سی عابد طلعت کی عمرہ کیلئے روانگی

   

کوہیر /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ عابد طلعت ایم پی ٹی سی کوہیر وارڈ نمبر 1 نے اپنے فرزند محمد شاہد مسعود اور دختر کے ہمراہ 19 اگسٹ کو بغرض عمرہ کیلئے شمس آباد ایرپورٹ سے سعودی عرب مکہ معظمہ روانہ ہوں گی ۔ اس ضمن میں محمد عمر احمد سابق صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نے شالپوشی اور گلپوشی کی اور اس موقع پر ریاست تلنگانہ کے علاوہ ملک میں امن و امان اور کوہیر کو ترقی کیلئے دعاء کرنے خواہش کی ۔ اس موقع پر محمد افتخار احمد سابق صدر بی آر ایس پارٹی کو حاجی سیٹھ ، یونس پہلوان ، محمد پاشاہ میاں صدر جامع مسجد حضرت بلال ،ماچرریڈی پلی ، محمد عبدالروف کویلی ، محمدجلیل الفردوس ، چاند قریشی، اسلم ، عبداللہ وغیرہ موجود تھے ۔
سعادت عمرہ کیلئے روانگی
جڑچرلہ ۔ /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد عبدالرحمن قریشی جو عمرہ کی سعادت کیلئے 29 اگست کو اپنے وطن عزیز ناگرکرنول سے اپنے اہلیہ کے ہمراہ روانہ ہو رہے ہیں ۔ اس ضمن میں خواجہ سلطان الدین احمد ، خواجہ واحد محی الدین احمد ، خواجہ انور الدین احمد ، خواجہ قادر محی الدین احمد ( اعظم ) خواجہ یوسف الدین احمد ، خواجہ خلیل الدین احمد ، خواجہ انصار الدین احمد ( عماد ) نے بکثرت شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے عازمین عمرہ کی تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔