کوہیر : بی جے پی قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت

   

کوہیر ۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رحمت علی اقلیتی مورچہ بی جے پی صدر حلقہ اسمبلی ظہیر آباد نے اپنے 300 سے زائد حامیوں کے ہمراہ بی آر ایس پارٹی میں رکن اسمبلی کے مانک راؤ اور محمد تنویر الدین تلنگانہ انڈسٹریل چیرمین دیوی پرساد کے ہاتھوں بی آر ایس پارٹی کا کھنڈوا پہنتے ہوئے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر محمد رحمت علی نے بتایا کہ بی آر ایس پارٹی کے فلاحی و ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر کوہیر منڈل مستقر میں ایک زبردست موثر سائیکل ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع کے نرسمہلو یادو، عبدالوحید صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن، محمد افتخار احمد، محمد کلیم الدین، محمد عمر احمد، شاہد سعود، عبدالحنان جاوید، شیخ جاوید، محمد فردوس، محمد عقیل احمد، محمد عبدالروف، قطب الدین، شرونتی اروند ریڈی، سبھاش ریڈی، سندیپ، سمپت، جلیل احمد کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے سینکڑوں کی تعداد میں قائدین موجود تھے۔