کوہیر ریونیو انسپکٹر سریدھر ریڈی (گرداور) کا دیہانت

   


کوہیر۔ 25؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سریدھر ریڈی ریونیو انسپکٹر متوطن کویلی کوہیر منڈل حال مقیم بیرم گوڑ کمان کا بعمر 48 سال قلب پر حملہ کے باعث دیہانت ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق صبح 10 بجے کوہیر منڈل کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے کی غرض سے آٹو میں سوار ہوکر بس اسٹانڈ جارہے تھے کہ اچانک آٹو میں ہی ان کے قلب پر دورہ پڑا۔ آٹو والے نے قریب کے ہاسپٹل منتقل کیا۔ وہاں پر ڈاکٹروں نے تفتیش کے بعد ریڈی کو مردہ قرار دیا۔ اس موقع پر محکمہ عہدیداروں نے ان کے افراد خاندان کو پرسہ دیا اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کو ہرطرح کی امداد پہنچائی جائے گی۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں شامل ہیں۔