شادی مبارک و کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم ، رکن اسمبلی مانک راؤ کا خطاب
کوہیر /5 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کے غریبوں کے مسیحا ہیں ۔ تلنگانہ ریاست میں عوامی سہولیات کیلئے جو فلاحی اسکیمات روشناس کروائی گئی ہیں ملک کی 29 ریاستوں میں دیکھنے کو نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار ظہیرآباد رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے آج کوہیر منڈل مستقر میں واقع رعیتو ودیکا میں شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کے چیکس کی ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ مانک راؤ نے کہا کہ کوہیر ایک قدیم تاریخی شہر ہے ۔ اس کی مکمل ترقی کیلئے وہ خود آگے آتے ہوئے کام کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کوہیرکی سڑکوں اور ڈرین سسٹم کے درست کرنے کیلئے 30 لاکھ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مستقر میں 50 بستروں پر مشتمل ایک عالیشان گورنمنٹ ہاسپٹل تعمیر کیا جارہا ہے ۔ جوکہ عنقریب تکمیل ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن چوراستہ تا درگاہ حضرت مولانا معزالدین ترکیؒ تک سڑک کی منطوری عمل میں آئی ہے اور دوسری جانب سے ریلوے گیٹ تا بیدر بس کی سڑک کی بھی منطوری آچکی ہے ۔ جس کا ٹنڈر ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین بی آر ایس پارٹی یوتھ لیڈر نے رکن اسمبلی سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر مستقر میں اقامتی اسکولو کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس کیلئے ذاتی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے کالج ظہیرآباد منتقل ہوگیا ہے اور اسکول ایک کرایہ کی بلڈنگ میں چلایا جارہا ہے ۔ کوہیر مستقر میں واقع حضور باغ میں سرکاری اراضی سروے نمبر 539 میں 5 ایکر 12 گنٹہ اراضی الاٹ کردی گئی ہے ۔اس کے دستاویزات متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ وہاں پر اسکول اور کالج کی بلڈنگ تعمیر کیلئے فنڈ کی ضرورت ہے تاکہ نئی بلڈنگ کی تعمیر کی جاسکے ۔ کوہیر مستقر میں واقع جنت پور میں سائیڈرن نہ ہونے کی وجہ سے موریوں کا گندہ پانی سڑک پر جمع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اور کوہیر میں مشین بھگیرتا کے پائپ لاین کی لیکیج ہونے کی شکایت عام ہوگئی ہے ۔ اس موقع پر رام داس ضلع پریشد رکن محمد شاکر علی نائب صدرنشین کوہیر منڈل شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ ، شرونتی اروند ریڈی سنگل ونڈو چیرمین مخاطب کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیمات کی سراہنا کی ۔ اس موقع پر کے نرسملو صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل محمد افتخار احمد صدر بی آر ایس کوہیر ٹاون ، محمد شاہد مسعود ، محمد عبدالوحید ، عابد طلعت ایم پی ٹی سی ، سمپت کمار نمائندہ ایم پی ٹی سی ، محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ کوہیر محمد ریاض الدین ، ڈپٹی سرپنچ گدوال ، مدثر احمد ، اسلم زاہد ، فیروز بھنڈاری ، سبھاش ریڈی ، راج شیکھر سرپنچ ، نرسملو ، نرسملو ، بلال پور سرپنچ راجو سوامی ، رمیش ، محمد انصار احمد ، محمف فیضل قریشی ، واجد ذبیح کے علاوہ سرپنچس اور اراکین منڈل پرجا پریشد وغیرہ موجود تھے ۔