سینئرقائدین نظرانداز، کویلی چوراستہ پر کانگریس قائد پربھاکر ریڈی کی میڈیا سے بات چیت
کوہیر ۔ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل کے موضع وینکٹاپور کے نوجوان کانگریس قائد پی پربھاکر ریڈی نے آج کویلی چوراستہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کوہیر منڈل کانگریس پارٹی صدر رام لنگا ریڈی کوہیر منڈل میں کانگریس پارٹی کو جوڑنے کا نہیں توڑنے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ 15 سال سے کانگریس پارٹی صدر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں لیکن کوہیر منڈل میں اس وقت بیشتر سینئر کانگریس پارٹی قائدین ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ رام لنگا ریڈی کوئی پارٹی پروگرام ہو اس میں ایسے چند ایک قائدین کو مدعو کرتے ہیں سینئر قائدین کو کسی بھی پروگرام کی اطلاع نہیں دیتے حتی کہ وہ اخباری نمائندوں کو تک پروگراموں میں مدعو کرنا مناسب نہیں سمجھتے ہیں اور ان کی تنگ نظری کی وجہ سے کانگریس کے قائدین اور مسلم نوجوان پارٹی کے پروگراموں میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ وہ کانگریس پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی ڈکٹیٹر شپ چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے کانگریس کی ساکھ متاثر ہونے کی وجہ سے پارٹی کمزور ہو رہی ہے جس کا خمیازہ آنے والے لوکل باڈیز انتخابات پر پڑسکتے ہیں۔ پربھاکر ریڈی نے مزید بتایا کہ جب کانگریس اقتدار میں نہیں تھی اس وقت پارٹی کو مضبوط کرنے والے قائدین کو پوری طرح نظرانداز کررہے ہیں اور پارٹی میں نئے شامل ہونے والے قائدین کو نامزد عہدیداروں کے لئے تقرر کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پارٹی سینئر قائدین کی دل شکنی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مہیش کمار گوڑ صدر پردیش کانگریس کمیٹی اور ضلع سنگاریڈی کانگریس پارٹی صدر کے چندرا شیکھر انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد، کانگریس رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد سریش کمار شٹکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر منڈل میں کانگریس پارٹی کی بقاء کے لئے رام لنگا ریڈی کو کوہیر منڈل کانگریس پارٹی کے صدر کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر سی مولیا سابق کوآپریٹیو سوسائٹی ڈائرکٹراجے راتھوڑے پیوش ترکلو تجارام کے علاوہ دیگر شامل تھے۔