کوہیر منڈل پر کانگریس کا قبضہ

   

Ferty9 Clinic

بی مہادیوی دو ووٹوں سے صدرنشین منتخب

کوہیر /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں بحیثیت صدرنشین کوہیر منڈل پی مہادیوی نے دو ووٹوں سے منتخب ہوئی کوہیر منڈل میں جملہ 16 اراکین منڈل پراجا پھریشد کے منجملہ کانگریس پارٹی کے 9 اراکین کامیابی حاصل کی تھی اور 5 ٹی آر ایس پارٹی اراکین منتخب ہوئے ۔ مزید دو آزاد ایم پی ٹی سی کامیاب ہوئے تھے ۔ آج 7 جون کو صدرنشین کا انتخاب عمل میں لایا ۔ بی مہادیوی کے نام کا اعلان ملنا پٹیل چنتل گھٹ ایم ٹی سی نے کیا ۔ جس کی تائید مابقی کانگریس ایم پی ٹی سیز نے تائید کیا ۔ ٹی آر ایس پارٹی صدرنشین انیتا کے نام اعلان مدری ایم پی ٹی سی سرینواس نے کیا ۔ مابقی 6 اراکین نے تائید کا اعلان کیا ۔ اس طرح دو ووٹوں سے مہادیوی کانگریس پارٹی امیدواروں نے دو ووٹوں سے کوہیر منڈل صدرنشین منتخب ہوئی اور نائب صدرنشین کی حیثیت سے محمد شاکر علی کوآپشن ممبر کی حیثیت سے سید لائق احمد کو منتخب کیا گیا ۔ ریٹرننگ آفیسر مسٹر بی نریش نے مہادیوی کو صدرنشین کی حیثیت سے بی نریش نے اعلان کیا اور حلف دلا دیا ۔ اس موقع پرکوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر وینکٹ ریڈی سرینواس ریڈی نے وغیرہ موجود تھے ۔ سرکل انسپکٹر سداشیو نے انتظامات پر راست نگرانی رکھے ہوئے تھے ۔