کوہیر /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی این بھارتی کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر کی حیثیت سے آج دفتر منڈل پرجا پریشد پہونچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت ایم پی ڈی او میدک ضلع میں اپنے فرائض انجام دے رہی تھی ۔ ان کا کوہیر کو تبادلہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو بھی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہونچنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ۔ ریاست کے سرپنچوں کی معیاد ختم ہوچکی ہے ۔ عوام کی سہولت کیلئے ہر گاؤں میں اسپیشل آفیسرس کا تقرر کیا گیا ہے۔ عوامی مسائل کیلئے ان سے سیدھے رجوع ہوسکتے ہیں۔ عوام کے مسائل میں لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ تمام بورویلس اور مشن بھگیرتا کے پائپ لائین کی درستگی کی جائے گی اور اس کے ساتھ سائیڈرین اور صاف صفائی کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو سختی سے ہدایت دی جائے گی ۔