کوہیر میں امرت مہا اتسو تقاریب

   

کوہیر ۔ ہندوستان کو 75 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر ریاستی تلنگانہ حکومت کے احکامات پر عمل آوری کرتے ہوئے کوہیر منڈل 8 اگست تا 22 اگست تک آزادی کا امرت مہا اتسو پروگرام کے تحت 16 اگست کو 11.30 بجے مشترکہ قومی گیت گانے کا اہتمام بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ کوہیر مستقر اور اطراف کے مواضعات دگوال ، قومی شاہراہ ضلع پریشد ہائی اسکول اور بلال پور ، کتور ( ڈی ) ناگی ریڈی پلی ، مینارپلی ، مدری ، پچارگڑ ،خانہ پور ، کتور ، یوتھ ریڈی پلی ، ماچر ریڈی پلی ، کویلی ، کویلی چوراستہ ، چنتل گھٹ ، گرجواڑہ ، راج پلی ، بڑم پیٹ ، گڈگیارپلی ، پیڈی گمل کے علاوہ دیگر عوامی مقامات چوراہوں پر قومی ترانہ گانے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر اراکین منڈل پرجا پریشد اور سرپنچوں کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی قائدین نے مجاہدین آزادی بڑی قربانیوں بدولت ملک کو آزادی نصیب ہوئی ۔ ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔