کوہیر میں امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

   


کوہیر ۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر عید و تہوار خوشیوں کی سوغات لے کر آتی ہے ہمارا ملک ہندوستان ایک پھولوں کے گلدستہ کے مانند ہے جس میں ہمہ اقسام کے پھول ہونے کی وجہ سے گلدستہ کی خوبصورتی بڑھ جاتی ہے۔ اگرچہ اس میں ایک بھی پھول خراب ہو جائے اس کی خوبصورتی کو بگاڑ دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ظہیر آباد سرکل انسپکٹر ٹی بھوپتی نے کل شام کوہیر میں واقع ایس ایس فنکشن ہال میں امن کمیٹی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہیر امن و سلامتی کا گہوارہ ہے، یہاں پر ہندو ۔ مسلم کی بھائی چارگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے گنیش منڈپوں، ذمہ داروں سے خواہش کی ہیکہ وہ مورتیوں کے منڈپوں کی تنصیب کی پولیس سے اجازت حاصل کریں اور محکمہ برقی سے بھی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ جلوس کے دوران ڈی جے ساونڈ سسٹم کو ہرگز اجازت نہیں دے گی اور متنازعہ گیتوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ محمد رفیع الدین صدر ایم آئی ایم نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر انچارج سب انسپکٹر پولیس پرمیشور گوڑ نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔