کوہیر۔/18 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر شنکر نے بتایا کہ آج 19 مارچ سے دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے جس کے لئے کوہیر منڈل میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوہیر منڈل میں جملہ 4 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں 486 طلباء شرکت کررہے ہیں ۔ دگوال سنٹر پر 129 سی پی ایس بوائز کوہیر 107، جی پی ایس 100، بوائز ہائی اسکول کوہیر، 150 طلباء شرکت کررہے ہیں جن میں تلگو میڈیم 229، انگلش میڈیم ، اردو میڈیم 104 طلبہ ہیں۔
کوہیر میں ممنوعہ گٹکھا ضبط
کوہیر۔/18 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل سب انسپکٹر پولیس مسٹر رامو نے کوہیر پولیس اسٹیشن میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکویلی چوراستہ قومی شاہراہ نمبر 65 پر گاڑیوں کو چیکنگ کے دوران ایک کار کوالیس میں ریاست تلنگانہ میں ممنوعہ میراج کو تباہ کرکے جملہ 39 پلاسٹک بیاگس کو ضبط کرلیا گیا اس ضمن میں محمد مبین ولد کلیم الدین، محمد اعظم الدین ولد محمد سلیم متوطن آصف نگر مہدی پٹنم کوپکڑ لیاگیا ہے۔ سب انسپکٹر نے مزید کہا کہ تباہ میراج کی قیمت ایک لاکھ 73 ہزار بتائی۔ دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا اور کوالیس کار کو ضبط کرلیا گیا۔