کوہیر میں برقی ، پانی ، حکومتی امداد کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کا انبار

   

Ferty9 Clinic

منڈل پرجا پریشد اجلاس میں ارکان کی سخت برہمی ، رکن اسمبلی کی فوری اقدامات کی ہدایت

کوہیر۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل پرجا پریشد کا سہ ماہی جنرل باڈی اجلاس صدرنشین کوہیر منڈل بی مادھوی کے زیرقیادت منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد محمد فریدالدین رکن قانون ساز کونسل نے شرکت کی۔ اس موقع پر حنان کوثر ایم پی ٹی سی 2 وارڈ کوہیر نے اجلاس میں بتایا کہ کوہیر منڈل مستقر میں مشن بھگیرتا کے پانی کی سپلائی میں لاپرواہی برتی جارہی ہے۔ دو یا تین دنوں کے وقفہ وقفہ سے پانی سربراہ کرتا جارہا ہے اور مختلف مقامات پر پائپ لیکج ہوگئے ہیں۔ اس کی طرف دیکھنے والا کوئی نہیں ماہ رمضان میں عوام کو پانی کے لئے شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر محمد فریدالدین ایم ایل سی نے محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کو فوری توجہ دینے کی ہدایت دی اور اس موقع پر محمد شاکر علی نائب صدرنشین ملنا پاٹل ایم پی ٹی سی نے اجلاس میں بتایا کہ حکومت کی جانب سے غریب عوام کو 500 روپئے نہیں ملے جس پر نائب تحصیلدار بسواراج نے بتایا کہ ایسے افراد کی ایک فہرست تیار کی جاتی اور ان کو بہت جلد 1500 دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر اجلاس میں برقی عہدیداروں کی مسلسل لاپرواہی کے خلاف اجلاس میں اراکین منڈل پرجا پریشد اور سرپنچوں نے زبردست احتجاج کیا۔ سید لائق احمد کوآپشن ممبر نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں برقی کٹوتی سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے فوری بعد مانک راؤ رکن اسمبلی محمد فریدالدین نے برقی کے اعلیٰ عہدیداروں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار اور فوری کوہیر منڈل پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر شعبہ زراعت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کو مختلف اقسام کے تخم سپلائی کیا جارہا ہے جس میں سویابین، لہسن، کپاس کے علاوہ اقسام کے تخم آپ کے کسانوں کو سبسڈی پر سپلائی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خریف کے سیزن میں مکئی کی پیداوار نہ کریں۔ مکئی کی پیداوار کرنے والے کسانوں کو رعیتو بندھو نہیں دی جائے گی۔ ڈاکٹر راج کمار پی ایچ سی سنٹر دگوال نے اجلاس میں بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء سے کوہیر منڈل میں 18 افراد دیگر مقامات سے آئے ہیں۔

ان کو گھروں میں ہی کورنٹائن کردیا۔ اب وہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور دیگر بخار آنے والے جملہ 53 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اب وہ مکمل صحت یاب نہیں۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ دو گز فاصلے کو برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال ہر حالت میں کریں۔ اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں۔ اس موقع پر اجلاس میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی مادھوی صدرنشین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر منڈل کی ترقی کیلئے رکن اسمبلی کے فنڈ سے 5 لاکھ روپئے اور ایم پی ایل سی کے فنڈ سے 5 لاکھ روپئے کی مانگے جس پر مانک راؤ ایم ایل اے نے کہا کہ آنے والے فنڈ میں 5 لاکھ روپئے دینے کا تیقن دیا اور فریدالدین ایم ایل سی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر منڈل مستقر اور دیگر مواضعات میں سی سی سڑکوں اور بورویلس کے علاوہ آنگن واڑی سنٹرس کی عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سرکاری عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محنت ، جستجو سے کام کریں اور اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔ اس موقع پر رام داس ضلع پریشد رکن کے علاوہ سرکاری عہدیدار موجود تھے۔ علاوہ اس کے عابد طلعت ایم پی ٹی سی کوہیر نمبر 1 ، بکا ریڈی، نرسملو بلدی سرنچ، راج شیکھر وینکٹ پور سرپنچ ، گجدیش ریڈی کویلی سرپنچ ، رمیش مدرسی سرپنچ ، کرشنا سرپنچ ، ناگی ریڈی پلی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔