کوہیر میں جامع سروے کا انعقاد

   

کوہیر /6 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے 6 نومبر سے ریاست بھر میں جامع خاندانی سروے کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر این بھارتی نے بتایا کہ کوہیر منڈل میں بھی جامع سروے کے کاموں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس سروے کیلئے کوہیر منڈل میں 112بلاک تیار کئے ہیں۔ ایک بلاک کیلئے صرف ایک رکن ٹیم بنائی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ 6 تا 8 نومبر تک گھر گھر نشاندہی کرتے ہوئے گھروں پر اسٹیکر لگایا جائیگا اور 9 نومبر سے خاندان کی تمام تر تفصیلات کی جانکاری حاصل کی جائیگی ۔ ایم پی ڈی او نے مزید کہا کہ گھروں پر آنے والی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر کوہیر تحصیلدار بالا شنکر ایم پی او ونود کمار کے علاوہ کوہیر پنچایت سکریٹری محمد مسکین کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔
میدک :کتوں کے حملہ میں 12 بکریاں ہلاک
میدک /6 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے چنا شنکرم پیٹ پر پی سوامی کے 12 بھیڑ بکری کتوں کے حملہ میں فوت ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ شخص سوامی گذشتہ 40 سالوں سے بھیڑوں کا کاروبار کرتا تھا ۔ مسٹر سوامی نے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا ۔