کوہیر۔/29 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی کانگریس پارٹی حکومت کی جانب سے کوہیر منڈل مستقر میں روزہ داروں کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کوہیر تحصیلدار بالا شنکر اور ڈپٹی تحصیلدار ورا پرساد کے علاوہ ریوینیو انسپکٹرس وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی مسلمانوں کی ترقی کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت نے اقلیتی امیدواروں کو راجیو یووا وکاسم کے تحت 4 لاکھ روپئے تک امداد سے متعلق اسکیم سے استفادہ کیلئے اقلیتی نوجوانوں سے خواہش کی۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی صدر کانگریس پارٹی کوہیر ٹاؤن1 ، شوکت علی سابق صدرنشین کوہیر منڈل ، محمد شاکر علی سابق نائب صدرنشین، محمد عبدالحنان جاوید سابق نمائندہ ایم پی ٹی سی، محمد مزمل احمد کانگریس پارٹی کوہیر منڈل یوتھ صدر نے روزہ داروں کا استقبال کرتے ہوئے نمازیوں کیلئے ٹوپیاں تقسیم کی۔ اس موقع پر محمد جلیل احمد ، میر مظفر حسین، حامد علی لیڈر، محمد ساجد علی، محمد جلیل احمد الفردوس، نرسملو اندمل، فیصل قریشی، محمد انصار احمد، ماجد علی انجینئر، محمد عبدالمتین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔