کوہیر ۔ 21 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر میں واقع مخدوم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے مستحقین افراد میں تقریباً 400 راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر محمد مجاہد کریسنٹ ماڈل اسکول چیرمین نے بتایا کہ نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر نمبر((1 سعود شاہد کی زیر سرپرستی میں تقسیم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ماہ رمضان المبارک میں مخدوم ایجوکیشنل سوسائٹی سے تقسیم کیا جاتا تھا لیکن اس بار کروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاون ہونے پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے راشن کٹس کی تقسیم کرنا شروع کیا جس میں بلا مذہب و ملت تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ مستحقین کی نشاندہی کر کے آٹوز کے ذریعہ مکانات تک پہنچایا جا رہا ہے جس میں کویلی ‘ دگوال ‘ مدری ‘ راج نلی ‘ ماچرریڈی پلی ‘ گرجواڑہ ‘ ناگی ریڈی پلی ‘ وینکٹاپور ‘ رنجولی ‘ شیخاپور ‘ ملچلمہ وغیرہ کی علاوہ دیگر مواضعات ہیں ۔ اس موقع پر محمد عمران احمد ‘ محمد افتخار احمد ‘ محمد سلیم الدین سماجی کارکن محمد عمران کوہیری اور دیگر موجود تھے ۔