کوہیر میں روڈ سیفٹی شعور بیداری پروگرام

   

Ferty9 Clinic

کوہیر۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع دیگوال میں واقع تلنگانہ سوشل ویلفر ریسیڈینشنل اسکول کے طلباؤں اور اساتذہ کے لیے ایک روڈ سیفٹی شعور بیداری پروگرام دکن ٹول پلازہ سیفٹی مینجر ناگا راجو کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں ٹی نریش سب انسپکٹر آف پولیسی کوہیر نے حصہ لیتے ہوئے طلباؤں سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک حادثات کی اہم وجوہات ٹرافک قوانین پر عمل آواری نہ کرنا ہے۔ ناگا راجو دکن ٹول پلازہ سیفٹی مینجر نے طلباؤں کو سڑک کی حفاظت کے اقدامات اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت اور طلباؤں کو مستقبل میں ذمہ دار شہری بننے کی ضرورت کے بارے میں شعور بیدار کیا۔