کوہیر /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں یوتھ کانگریس قائدین نے صدر پردیش کانگریس ریاست تلنگانہ کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس موقع پر محمد محسن علی ڈپٹی سرپنچ کوہیر نے کیک کاٹنے ہوئے ریونت ریڈی کی عمر درازی اور صحت مندی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر محمد ساجد علی یوتھ لیڈر کانگریس پارٹی ، میر مظفر حسین ، محمد عبدالصمد پہلوان ، اشکے جھاڑے ، محمد امان الیاس ، محمد حامد علی ، عبدالغنی لیڈر کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے ۔