کوہیر میں ریونیو ریکارڈس کی تنقیح

   

کوہیر۔/18 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر رمیش بابو آر ڈی او ظہیرآباد ریونیو ڈیویژن نے کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے تحصیل آفس کوہیر میں ریونیو ریکارڈس کی تنقیح کی ۔ اس موقع پر آر ڈی او نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 6 تا 31 مارچ ریونیو گرام سبھائیں منعقد کی گئی تھیں لیکن موجودہ حالات اور کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے کسی کسان کو ریونیو ریکارڈس کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا ہوگا وہ سیدھے کوہیر تحصیلدار سے رجوع ہوجائیں۔ اس موقع پر کوہیر تحصیلدار کے کشن کے علاوہ محکمہ ریونیو کے عہدیدار موجود تھے۔